سوال: زکوٰۃ کیا ہے؟
جواب: زکوٰۃ ایک فرض عبادت ہے۔
سوال: فرض کیا ہوتا ہے؟
جواب: فرض وہ کام ہے جس کا کرنا ضروری ہوتا ہے۔
سوال: زکوٰۃ کس پر فرض ہے؟
جواب: زکوٰۃ ہر دولت مند مسلم پر فرض ہے۔
سوال: اللہ نے ہر دولت مند مسلم پر زکوٰۃ کیوں فرض کی ہے؟
جواب: اللہ نے ہر دولت مند مسلم پر زکوٰۃ اس لیے فرض کی ہے تاکہ اُن کا مال پاک ہو جائے اور غریبوں کی مدد ہو سکے۔
سوال: زکوٰۃ کیسے ادا کی جاتی ہے؟
جواب: دولت مند مسلم اپنے مال کا ایک خاص حصہ غریب مسلمانوں کو دیتے ہیں۔
سوال: زکوٰۃ ادا کرنے کے فائدے کیا ہیں؟
جواب: زکوٰۃ ادا کرنے سے اللہ راضی ہوتا ہے، مال پاک ہو جاتا ہے، اور غریب مسلمانوں کو مدد مل جاتی ہے۔