سوال: نماز کیا ہے؟
جواب: نماز ایک فرض عبادت ہے۔
سوال: فرض کیا ہوتا ہے؟
جواب: فرض وہ کام ہے جس کا کرنا ضروری ہوتا ہے۔
سوال: نماز کن پر فرض ہے؟
جواب: نماز ہر مسلم پر فرض ہے۔
سوال: فرض نمازیں کتنی ہیں؟
جواب: فرض نمازیں پانچ ہیں۔
سوال: فرض نمازوں کے نام کیا ہیں؟
جواب: فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء۔