سوال: حج کیا ہے؟
جواب: حج ایک فرض عبادت ہے۔
سوال: فرض کیا ہوتا ہے؟
جواب: فرض وہ کام ہے جس کا کرنا ضروری ہوتا ہے۔
سوال: حج سے کیا مراد ہے؟
جواب: حج سے مراد شوق سے اللہ کے گھر جانا اور اللہ کی عبادت کرنا ہے۔
سوال: حج کس پر فرض ہے؟
جواب: حج ہر اُس مسلم پر فرض ہے جو اللہ کے گھر تک پہنچ سکتا ہو۔
سوال: ہمیں حج کا طریقہ کس نے سکھایا ہے؟
جواب: ہمیں حج کا طریقہ پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھایا ہے۔
سوال: حج کس کی سنت ہے؟
جواب: حج ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔