سوال: روزہ کیا ہے؟
جواب: روزہ ایک فرض عبادت ہے۔
سوال: فرض کیا ہوتا ہے؟
جواب: فرض وہ کام ہے جس کا کرنا ضروری ہوتا ہے۔
سوال: روزہ کس پر فرض ہے؟
جواب: روزہ ہر مسلم پر فرض ہے۔
سوال: اللہ نے مسلمانوں پر کتنے روزے فرض کیے ہیں؟
جواب: اللہ نے مسلمانوں پر ایک مہینے کے روزے فرض کیے ہیں۔
سوال: روزوں کا مہینہ کون سا ہے؟
جواب: روزوں کا مہینہ رمضان ہے۔
سوال: روزوں کے لیے رمضان کا مہینہ کیوں چنا گیا؟
جواب: رمضان کا مہینہ اس لیے چنا گیا کیونکہ اس مہینے میں قرآن نازل ہوا۔
سوال: اللہ نے روزے کیوں فرض کیے ہیں؟
جواب: اللہ نے روزے اس لیے فرض کیے ہیں تاکہ ہم اچھے مسلم بن سکیں۔